HHfun Security Team

HelpDesk Chat Now Your Title Your Title Your Title Your Title
 
Post New Thread  Reply
Bookmark and Share Thread Tools Display Modes
   
  #1  
Old 12-13-2009, 09:36 PM
Bint E Aadam's Avatar
Bint E Aadam Female Bint E Aadam is offline
Crazy Member

Join Date: Oct 2009
Country :
Gender : Female
Location: Sialkot
Age: 24
Posts: 640
Downloads: 0
Uploads: 0
Thanks: 1
Thanked 187 Times in 146 Posts
Rep Power: 16
Bint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud of

Awards Showcase
Most Poster of the Month 
Total Awards: 1

New Surah Noor Bama'a Tarjama O Tafseer

As Salam-o-Alaykum

Aaj Ham Surah Noor ki Sharings Start Kerne LAgay Hayn Bama'a Tarjuma O Tafseer

Dil To yeh Kerta Hay K Pura Quraan Sahre KEroon Bama Tafseer

Per Suraah Noor And Surah Ahzaab Pehle Share Kerne Ka Irada Is Liye Kiya

K In Main Mard Aur Aurat Dono K Liye Rab Ne Kuch Haddod Kaim Ki Hayn So

Yeh Tarjuma O Tafseer Ham MADNI CHANNEL Ki Site Se LE Rahay Hain

Allah Subhan Watala Hamari Ghalti Kothaiyon Ko Muwaf Farmyae Aameen

یہ ایک سورت ہے کہ ہم نے اتاری اور ہم نے اس کے احکام فرض کئے (ف۲) اور ہم نے اس میں روشن آیتیں نازل فرمائیں کہ تم دھیان کرو

(ف1 )
سورۂ نور مدنیّہ ہے اس میں نور کوع چونسٹھ آیتیں ہیں ۔

(ف2 )
اور ان پر عمل کرنا بندوں پر لازم کیا ۔

جو عورت بدکار ہو اور جو مرد تو ان میں ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ (ف۳) اور تمہیں ان پر ترس نہ آئے اللّٰہ کے دین میں (ف۴) اگر تم ایمان لاتے ہو اللّٰہ اور پچھلے دن پر اور چاہیے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کا ایک گروہ حاضر ہو (ف۵)

(ف3 )
یہ خِطاب حُکام کو ہے کہ جس مرد یا عورت سے زنا سرزد ہو اس کی حد یہ ہے کہ اس کے سو کوڑے لگاؤ ، یہ حد حُر غیر محصِن کی ہے کیونکہ حُر محصِن کا حکم یہ ہے کہ اس کو رَجم کیا جائے جیسا کہ حدیث شریف میں وارد ہے کہ ماعِز رضی اللہ تعالٰی عنہ کو بحکمِ نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَجم کیا گیا اور محصِن وہ آزاد مسلمان ہے جو مکلَّف ہو اور نکاحِ صحیح کے ساتھ صحبت کر چکا ہو خواہ ایک ہی مرتبہ ایسے شخص سے زنا ثابت ہو تو رجم کیا جائے گا اور اگر ان میں سے ایک بات بھی نہ ہو مثلاً حُر نہ ہو یا مسلمان نہ ہو یا عاقل بالغ نہ ہو یا اس نے کبھی اپنی بی بی کے ساتھ صحبت نہ کی ہو یا جس کے ساتھ کی ہو اس کے ساتھ نکاحِ فاسد ہوا ہو تو یہ سب غیر محصِن میں داخل ہیں اور ان سب کا حکم کوڑے مارنا ہے ۔ مسائل : مرد کو کوڑے لگانے کے وقت کھڑا کیا جائے اور اس کے تمام کپڑے اتار دیئے جائیں سوا تہبند کے اور اس کے تمام بدن پر کوڑے لگائے جائیں سوائے سر چہرے اور شرم گاہ کے ، کوڑے اس طرح لگائے جائیں کہ اَلم گوشت تک نہ پہنچے اور کوڑا متوسط درجہ کا ہو اور عورت کو کوڑے لگانے کے وقت کھڑا نہ کیا جائے نہ اس کے کپڑے اتارے جائیں البتہ اگر پوستین یا روئی دار کپڑے پہنے ہوئے ہو تو اتار دیئے جائیں ، یہ حکم حُر اور حُرہ کا ہے یعنی آزاد مرد اور عورت کا اور باندی غلام کی حد اس سے نصف یعنی پچاس کوڑے ہیں جیسا کہ سورۂ نساء میں مذکور ہو چکا ۔ ثبوتِ زنا یا تو چار مردوں کی گواہیوں سے ہوتا ہے یا زنا کرنے والے کے چار مرتبہ اقرار کر لینے سے پھر بھی امام بار بار سوال کرے گا اور دریافت کرے گا کہ زنا سے کیا مراد ہے کہاں کیا ، کس سے کیا ، کب کیا ؟ اگر ان سب کو بیان کر دیا تو زنا ثابت ہو گا ورنہ نہیں اور گواہوں کو صراحتہً اپنا معائنہ بیان کرنا ہوگا بغیر اس کے ثبوت نہ ہوگا ۔ لواطت زنا میں داخل نہیں لہذا اس فعل سے حد واجب نہیں ہوتی لیکن تعزیر واجب ہوتی ہے اور اس تعزیر میں صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنہم کے چند قول مروی ہیں (۱) آ گ میں جلا دینا (۲) غرق کر دینا (۳) بلندی سے گرانا اور اوپر سے پتھر برسانا، فاعل و مفعول دونوں کا ایک ہی حکم ہے ۔ (تفسیرِ احمدی)

(ف4 )
یعنی حدود کے پورا کرنے میں کمی نہ کرو اور دین میں مضبوط اور متصلب رہو ۔

(ف5 )
تاکہ عبرت حاصل ہو ۔

__________________

DoSt HoTa NaHi HaR HaTh MiLaNe Wala

Aankhein Ruh Ka Aaina Hoti Hain
Reply With Quote
  #2  
Old 12-13-2009, 09:39 PM
Bint E Aadam's Avatar
Bint E Aadam Female Bint E Aadam is offline
Crazy Member

Join Date: Oct 2009
Country :
Gender : Female
Location: Sialkot
Age: 24
Posts: 640
Downloads: 0
Uploads: 0
Thanks: 1
Thanked 187 Times in 146 Posts
Rep Power: 16
Bint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud of

Awards Showcase
Most Poster of the Month 
Total Awards: 1

Default

بدکار مرد نکاح نہ کرے مگر بدکار عورت یا شرک والی سے اور بدکار عورت سے نکاح نہ کرے مگر بدکار مرد یا مشرک (ف۶) اور یہ کام (ف۷) ایمان والوں پر حرام ہے (ف۸)

(ف6 )
کیونکہ خبیث کا میلان خبیث ہی کی طرف ہوتا ہے ، نیکوں کو خبیثوں کی طرف رغبت نہیں ہوتی ۔ شانِ نُزول : مہاجرین میں بعضے بالکل نادار تھے نہ ان کے پاس کچھ مال تھا نہ ان کا کوئی عزیز قریب تھا اور بدکار مشرکہ عورتیں دولت مند اور مالدار تھیں یہ دیکھ کر کسی مہاجر کو خیال آیا کہ اگر ان سے نکاح کر لیا جائے تو ان کی دولت کام میں آئے گی سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے انہوں نے اس کی اجازت چاہی ۔ اس پر یہ آیتِ کریمہ نازِل ہوئی اور انہیں اس سے روک دیا گیا ۔

(ف7 )
یعنی بدکاروں سے نکاح کرنا ۔

(ف8 )
ابتدائے اسلام میں زانیہ سے نکاح کرنا حرام تھا بعد میں آیت '' وَانْکِحُواالّاَ یَامٰی مِنْکُمْ'' سے منسوخ ہو گیا ۔
__________________

DoSt HoTa NaHi HaR HaTh MiLaNe Wala

Aankhein Ruh Ka Aaina Hoti Hain
Reply With Quote
  #3  
Old 12-13-2009, 09:40 PM
Bint E Aadam's Avatar
Bint E Aadam Female Bint E Aadam is offline
Crazy Member

Join Date: Oct 2009
Country :
Gender : Female
Location: Sialkot
Age: 24
Posts: 640
Downloads: 0
Uploads: 0
Thanks: 1
Thanked 187 Times in 146 Posts
Rep Power: 16
Bint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud of

Awards Showcase
Most Poster of the Month 
Total Awards: 1

Default

اور جو پارسا عورتوں کو عیب لگائیں پھر چار گواہ معائنہ کے نہ لائیں تو انہیں اسّی کوڑے لگاؤ اور ان کی گواہی کبھی نہ مانو (ف۹) اور وہی فاسق ہیں
(ف9 )
اس آیت سے چند مسائل ثابت ہوئے ۔ مسئلہ ۱ : جو شخص کسی پارسا مرد یا عورت کو زنا کی تہمت لگائے اور اس پر چار معائنہ کے گواہ پیش نہ کر سکے تو اس پر حد واجب ہو جاتی ہے اسی۸۰ کوڑے ۔ آیت میں محصَنات کا لفظ خصوصِ واقعہ کے سبب سے وارد ہوا یا اس لئے کہ عورتوں کو تہمت لگانا کثیر الوقوع ہے ۔ مسئلہ ۲ : اور ایسے لوگ جو زنا کی تہمت میں سزا یاب ہوں اور ان پر حد جاری ہو چکی ہو مردود الشہادۃ ہو جاتے ہیں کبھی ان کی گواہی مقبول نہیں ہوتی ۔ پارسا سے مراد وہ ہیں جو مسلمان مکلَّف آزاد اور زنا سے پاک ہوں ۔ مسئلہ۳ : زنا کی شہادت کا نصاب چار گواہ ہیں ۔ مسئلہ۴ : حدِ قذف مطالبہ پر مشروط ہے جس پر تہمت لگائی گئی ہے اگر وہ مطالبہ نہ کرے تو قاضی پر حد قائم کرنا لازم نہیں ۔ مسئلہ ۵ : مطالبہ کا حق اسی کو ہے جس پر تہمت لگائی گئی ہے اگر وہ زندہ ہو اور اگر مر گیا ہو تو اس کے بیٹے پوتے کو بھی ہے ۔ مسئلہ ۶ : غلام اپنے مولٰی پر اور بیٹا باپ پر قذف یعنی اپنی ماں پر زنا کی تہمت لگانے کا دعوٰی نہیں کر سکتا ۔ مسئلہ ۷ : قذف کے الفاظ یہ ہیں کہ وہ صراحتہً کسی کو یا زانی کہے یا یہ کہے کہ تو اپنے باپ سے نہیں ہے یا اس کے باپ کا نام لے کر کہے کہ تو فلاں کا بیٹا نہیں ہے یا اس کو زانیہ کا بیٹا کہہ کر پکارے اور ہو اس کی ماں پارسا تو ایسا شخص قاذِف ہو جائے گا اور اس پر تہمت کی حد آئے گی ۔ مسئلہ ۸ : اگر غیر محصن کو زنا کی تہمت لگائی مثلاً کسی غلام کو یا کافِر کو یا ایسے شخص کو جس کا کبھی زنا کرنا ثابت ہو تو اس پر حدِ قذف قائم نہ ہوگی بلکہ اس پر تعزیر واجب ہو گی اور یہ تعزیر تین سے انتالیس تک حسبِ تجویزِ حاکمِ شرع کوڑے لگانا ہے اسی طرح اگر کسی شخص نے زنا کے سوا اور کسی فجور کی تہمت لگائی اور پارسا مسلمان کو اے فاسق ، اے کافِر ، اے خبیث ، اے چور ، اے بدکار ، اے مخنّث ، اے بددیانت ، اے لوطی ، اے زندیق ، اے دیّوث ، اے شرابی ، اے سود خوار ، اے بدکار عورت کے بچے ، اے حرام زادے ، اس قسم کے الفاظ کہے تو بھی اس پر تعزیر واجب ہو گی ۔ مسئلہ ۹ : امام یعنی حاکمِ شرع کو اور اس شخص کو جسے تہمت لگائی گئی ہو ثبوت سے قبل معاف کرنے کا حق ہے ۔ مسئلہ ۱۰ : اگر تہمت لگانے والا آزاد نہ ہو بلکہ غلام ہو تو اس کے چالیس کوڑے لگائے جائیں گے ۔ مسئلہ ۱۱ : تہمت لگانے کے جرم میں جس کو حد لگائی گئی ہو اس کی گواہی کسی معاملہ میں معتبر نہیں چاہے وہ توبہ کرے لیکن رمضان کا چاند دیکھنے کے باب میں توبہ کرنے اور عادل ہونے کی صورت میں اس کا قول قبول کر لیا جائے گا کیونکہ یہ درحقیقت شہادت نہیں ہے اسی لئے اس میں لفظِ شہادت اور نصابِ شہادت بھی شرط نہیں ۔
__________________

DoSt HoTa NaHi HaR HaTh MiLaNe Wala

Aankhein Ruh Ka Aaina Hoti Hain
Reply With Quote
  #4  
Old 12-13-2009, 09:43 PM
Bint E Aadam's Avatar
Bint E Aadam Female Bint E Aadam is offline
Crazy Member

Join Date: Oct 2009
Country :
Gender : Female
Location: Sialkot
Age: 24
Posts: 640
Downloads: 0
Uploads: 0
Thanks: 1
Thanked 187 Times in 146 Posts
Rep Power: 16
Bint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud of

Awards Showcase
Most Poster of the Month 
Total Awards: 1

Default

مگر جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور سنور جائیں (ف۱۰) تو بیشک اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے

(ف10 )
اپنے احوال و افعال کو درست کر لیں ۔
__________________

DoSt HoTa NaHi HaR HaTh MiLaNe Wala

Aankhein Ruh Ka Aaina Hoti Hain
Reply With Quote
  #5  
Old 12-13-2009, 09:46 PM
Bint E Aadam's Avatar
Bint E Aadam Female Bint E Aadam is offline
Crazy Member

Join Date: Oct 2009
Country :
Gender : Female
Location: Sialkot
Age: 24
Posts: 640
Downloads: 0
Uploads: 0
Thanks: 1
Thanked 187 Times in 146 Posts
Rep Power: 16
Bint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud of

Awards Showcase
Most Poster of the Month 
Total Awards: 1

Default

اور وہ جو اپنی عورتوں کو عیب لگائیں (ف۱۱) اور ان کے پاس اپنے بیان کے سوا گواہ نہ ہوں تو ایسے کسی کی گواہی یہ ہے کہ چار بار گواہی دے اللّٰہ کے نام سے کہ وہ سچا ہے (ف۱۲)

(ف11 )
زنا کا ۔

(ف12 )
عورت پر زنا کا الزام لگانے میں ۔

اور پانچویں یہ کہ اللّٰہ کی لعنت ہو اس پر اگر جھوٹا ہو

اور عورت سے یوں سزا ٹل جائے گی کہ وہ اللّٰہ کا نام لے کر چار بار گواہی دے کہ مرد جھوٹا ہے (ف۱۳)

(ف13 )
اس پر زنا کی تہمت لگانے میں ۔
__________________

DoSt HoTa NaHi HaR HaTh MiLaNe Wala

Aankhein Ruh Ka Aaina Hoti Hain
Reply With Quote
  #6  
Old 12-13-2009, 09:47 PM

  #7  
Old 12-13-2009, 09:49 PM

اور پانچویں یوں کہ عورت پر غضب اللّٰہ کا اگر مرد سچا ہو (ف۱۴)

(ف14 )
اس کو لِعان کہتے ہیں ۔ مسئلہ : جب مرد اپنی بی بی پر زنا کی تہمت لگائے تو اگر مرد و عورت دونوں شہادت کے اہل ہوں اور عورت اس پر مطالبہ کرے تو مرد پر لعان واجب ہو جاتا ہے اگر وہ لِعان سے انکار کرے تو اس کو اس وقت تک قید رکھا جائے گا جب تک وہ لعان کرے یا اپنے جھوٹ کا مُقِر ہو اگر جھوٹ کا اقرار کرے تو اس کو حدِ قذف لگائی جائے گی جس کا بیان اوپر گزر چکا ہے اور اگر لِعان کرنا چاہے تو اس کو چار مرتبہ اللہ کی قسم کے ساتھ کہنا ہو گا کہ وہ اس عورت پر زنا کا الزام لگانے میں سچا ہے اور پانچویں مرتبہ کہنا ہوگا کہ اللہ کی لعنت مجھ پر اگر میں یہ الزام لگانے میں جھوٹا ہوں اتنا کرنے کے بعد مرد پر سے حدِ قذف ساقط ہو جائے گی اور عورت پر لِعان واجب ہو گا انکار کرے گی تو قید کی جائے گی یہاں تک کہ لِعان منظور کرے یا شوہر کے الزام لگانے کی تصدیق کرے اگر تصدیق کی تو عورت پر زنا کی حد لگائی جائے گی اور اگر لِعان کرنا چاہے تو اس کو چار مرتبہ اللہ کی قسم کے ساتھ کہنا ہو گا کہ مرد اس پر زنا کی تہمت لگانے میں جھوٹا ہے اور پانچویں مرتبہ یہ کہنا ہو گا کہ اگر مرد اس الزام لگانے میں سچا ہو تو مجھ پر خدا کا غضب ہو اتنا کہنے کے بعد عورت سے زنا کی حد ساقط ہو جائے گی اور لعان کے بعد قاضی کے تفریق کرنے سے فرقت واقع ہو گی بغیر اس کے نہیں اور یہ تفریق طلاقِ بائنہ ہو گی اور اگر مرد اہلِ شہادت میں سے نہ ہو مثلاً غلام ہو یا کافِر ہو یا اس پر قذف کی حد لگ چکی ہو تو لِعان نہ ہوگا اور تہمت لگانے سے مرد پر حدِ قذف لگائی جائے گی اور اگر مرد اہلِ شہادت میں سے ہو اور عورت میں یہ اہلیت نہ ہو اس طرح کہ وہ باندی ہو یا کافِرہ ہو یا اس پر قذف کی حد لگ چکی ہو یا بچی ہو یا مجنونہ ہو یا زانیہ ہو اس صورت میں نہ مرد پر حد ہوگی اور نہ لِعان ۔ شانِ نُزول : یہ آیت ایک صحابی کے حق میں نازِل ہوئی جنہوں نے سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا تھا کہ اگر آدمی اپنی عورت کو زنا میں مبتلا دیکھے تو کیا کرے نہ اس وقت گواہوں کے تلاش کرنے کی فرصت ہے اور نہ بغیر گواہی کے وہ یہ بات کہہ سکتا ہے کیونکہ اسے حدِ قذف کا اندیشہ ہے ۔ اس پر یہ آیتِ کریمہ نازِل ہوئی اور لِعان کا حکم دیا گیا ۔
__________________

DoSt HoTa NaHi HaR HaTh MiLaNe Wala

Aankhein Ruh Ka Aaina Hoti Hain
Reply With Quote
  #8  
Old 12-13-2009, 09:50 PM
Bint E Aadam's Avatar
Bint E Aadam Female Bint E Aadam is offline
Crazy Member

Join Date: Oct 2009
Country :
Gender : Female
Location: Sialkot
Age: 24
Posts: 640
Downloads: 0
Uploads: 0
Thanks: 1
Thanked 187 Times in 146 Posts
Rep Power: 16
Bint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud of

Awards Showcase
Most Poster of the Month 
Total Awards: 1

Default

اور اگر اللّٰہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی اور یہ کہ اللّٰہ توبہ قبول فرماتا حکمت والا ہے
__________________

DoSt HoTa NaHi HaR HaTh MiLaNe Wala

Aankhein Ruh Ka Aaina Hoti Hain
Reply With Quote
  #9  
Old 12-13-2009, 09:51 PM
Bint E Aadam's Avatar
Bint E Aadam Female Bint E Aadam is offline
Crazy Member

Join Date: Oct 2009
Country :
Gender : Female
Location: Sialkot
Age: 24
Posts: 640
Downloads: 0
Uploads: 0
Thanks: 1
Thanked 187 Times in 146 Posts
Rep Power: 16
Bint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud of

Awards Showcase
Most Poster of the Month 
Total Awards: 1

Default

تو تمہارا پردہ کھول دیتا بیشک وہ کہ یہ بڑا بہتان لائے ہیں تمہیں میں کی ایک جماعت ہے (ف۱۵) اسے اپنے لئے برا نہ سمجھو بلکہ وہ تمہارے لئے بہتر ہے (ف۱۶) ان میں ہر شخص کے لئے وہ گناہ ہے جو اس نے کمایا (ف۱۷) اور ان میں وہ جس نے سب سے بڑا حصہ لیا (ف۱۸) اس کے لئے بڑا عذاب ہے(ف۱۹)

(ف15 )
بڑے بہتان سے مراد حضرت اُم المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا پر تہمت لگانا ہے ۔ ؁ ۵ ہجری میں غزوۂ بنی المصطلق سے واپسی کے وقت قافلہ قریبِ مدینہ ایک پڑاؤ پر ٹھہرا تو اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا ضرورت کے لئے کسی گوشہ میں تشریف لے گئیں وہاں ہار آپ کا ٹوٹ گیا اس کی تلاش میں مصروف ہو گئیں ، اُدھر قافلہ نے کوچ کیا اور آپ کا محمل شریف اُونٹ پر کَس دیا اور انہیں یہی خیال رہا کہ اُم المؤمنین اس میں ہیں ، قافلہ چل دیا آپ آ ۤکر قافلہ کی جگہ بیٹھ گئیں اور آپ نے خیال کیا کہ میری تلاش میں قافلہ ضرور واپس ہو گا، قافلہ کے پیچھے پڑی گر ی چیز اٹھانے کے لئے ایک صاحب رہا کرتے تھے اس موقع پر حضرت صفوان اس کام پر تھے جب وہ آئے اور انہوں نے آپ کو دیکھا تو بلند آواز سے '' اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ '' پکارا آپ نے کپڑے سے پردہ کر لیا ، انہوں نے اپنی اُونٹنی بٹھائی آپ اس پر سوار ہو کر لشکر میں پہنچیں ۔ منافقینِ سیاہ باطن نے اوہامِ فاسدہ پھیلائے اور آپ کی شان میں بدگوئی شروع کی بعض مسلمان بھی ان کے فریب میں آ گئے اور ان کی زبان سے بھی کوئی کلمۂ بیجا سرزد ہوا ، اُم المومنین بیمار ہو گئیں اور ایک ماہ تک بیمار رہیں اس زمانہ میں انہیں اطلاع نہ ہوئی کہ ان کی نسبت منافقین کیا بَک رہے ہیں ایک روز اُمِ مسطح سے انہیں یہ خبر معلوم ہوئی اور اس سے آپ کا مرض اور بڑھ گیا اور اس صدمہ میں اس طرح روئیں کہ آپ کا آنسو نہ تھمتا تھا اور نہ ایک لمحہ کے لئے نیند آتی تھی اس حال میں سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی نازِل ہوئی اور حضرت اُم المؤمنین کی طہارت میں یہ آیتیں اتریں اور آپ کا شرف و مرتبہ اللہ تعالٰی نے اتنا بڑھایا کہ قرآنِ کریم کی بہت سی آیات میں آپ کی طہارت و فضیلت بیان فرمائی گئی اس دوران میں سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برسرِ منبر بقسم فرما دیا تھا مجھے اپنے اہل کی پاکی و خوبی بالیقین معلوم ہے تو جس شخص نے ان کے حق میں بدگوئی کی ہے اس کی طرف سے میرے پاس کون معذرت پیش کر سکتا ہے ؟ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ منافقین بالیقین جھوٹے ہیں اُم المؤمنین بالیقین پاک ہیں ، اللہ تعالٰی نے سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسمِ پاک کو مکھی کے بیٹھنے سے محفوظ رکھا کہ وہ نجاستوں پر بیٹھتی ہے کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کو بدعورت کی صحبت سے محفوظ نہ رکھے ۔ حضرتِ عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے بھی اس طرح آپ کی طہارت بیان کی اور فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے آپ کا سایہ زمین پر نہ پڑنے دیا تاکہ اس سایہ پر کسی کا قدم نہ پڑے تو جو پروردگار آپ کے سایہ کو محفوظ رکھتا ہے کس طرح ممکن ہے کہ وہ آپ کے اہل کو محفوظ نہ فرمائے ۔ حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ ایک جوں کا خون لگنے سے پروردگارِ عالم نے آپ کو نعلین اتار دینے کا حکم دیا جو پروردگار آپ کی نعلین شریف کی اتنی سی آلودگی کوگوارا نہ فرمائے ممکن نہیں کہ وہ آپ کے اہل کی آلودگی گوارا کرے ۔ اس طرح بہت سے صحابہ اور بہت سے صحابیات نے قسمیں کھائیں ، آیت نازِل ہونے سے قبل ہی حضرت اُم المومنین کی طرف سے قلوب مطمئن تھے آیت کے نُزول نے ان کا عز و شرف اور زیادہ کر دیا تو بدگویوں کی بدگوئی اللہ اور اس کے رسول اور صحابۂ کِبار کے نزدیک باطل ہے اور بدگوئی کرنے والوں کے لئے سخت ترین مصیبت ہے ۔

(ف16 )
کہ اللہ تبارک و تعالٰی تمہیں اس پر جزا دے گا اور حضرت اُم المؤمنین کی شان اور ان کی براءت ظاہر فرمائے گا چنانچہ اس براءت میں اس نے اٹھارہ آیتیں نازِل فرمائیں ۔

(ف17 )
یعنی بقدر اس کے عمل کے کہ کسی نے طوفان اٹھایا ، کسی نے بہتان اٹھانے والے کی زبانی موافقت کی ، کوئی ہنس دیا ، کسی نے خاموشی کے ساتھ سن ہی لیا جس نے جو کیا اس کا بدلہ پائے گا ۔

(ف18 )
کہ اپنے دل سے یہ طوفان گڑھا اور اس کو مشہور کرتا پھرا اور وہ عبداللہ بن اُبی بن سلول منافق ہے ۔

(ف19 )
آخرت میں ۔ مروی ہے کہ ان بہتان لگانے والوں پر بحکمِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حد قائم کی گئی اور اسی۸۰ اسی۸۰ کوڑے لگائے گئے ۔
__________________

DoSt HoTa NaHi HaR HaTh MiLaNe Wala

Aankhein Ruh Ka Aaina Hoti Hain
Reply With Quote
  #10  
Old 12-13-2009, 09:53 PM
Bint E Aadam's Avatar
Bint E Aadam Female Bint E Aadam is offline
Crazy Member

Join Date: Oct 2009
Country :
Gender : Female
Location: Sialkot
Age: 24
Posts: 640
Downloads: 0
Uploads: 0
Thanks: 1
Thanked 187 Times in 146 Posts
Rep Power: 16
Bint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud ofBint E Aadam has much to be proud of

Awards Showcase
Most Poster of the Month 
Total Awards: 1

Default

کیوں نہ ہوا جب تم نے اسے سنا تھا کہ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں نے اپنوں پر نیک گمان کیا ہوتا (ف۲۰) اور کہتے یہ کُھلا بہتان ہے (ف۲۱)

(ف20 )
کیونکہ مسلمان کو یہی حکم ہے کہ مسلمان کے ساتھ نیک گمان کرے اور بدگمانی ممنوع ہے ۔ بعضے گمراہ بے باک یہ کہہ کر گزرتے ہیں کہ سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معاذ اللہ اس معاملہ میں بدگمانی ہو گئی تھی ، وہ مفتری کذّاب ہیں اور شانِ رسالت میں ایسا کلمہ کہتے ہیں جو مؤمنین کے حق میں بھی لائق نہیں ہے ۔ اللہ تعالٰی مؤمنین سے فرماتا ہے کہ تم نے نیک گمان کیوں نہ کیا تو کیسے ممکن تھا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بدگمانی کرتے اور حضور کی نسبت بدگمانی کا لفظ کہنا بڑی سیاہ باطنی ہے خاص کر ایسی حالت میں جب کہ بخاری شریف کی حدیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بقسم فرمایا کہ میں جانتا ہوں کہ میرے اہل پاک ہیں جیسا کہ اوپر مذکور ہو چکا ۔ مسئلہ : اس سے معلوم ہوا کہ مسلمان پر بدگمانی کرنا ناجائز ہے اور جب کسی نیک شخص پر تہمت لگائی جائے تو بغیر ثبوت مسلمان کو اس کی موافقت اور تصدیق کرنا روا نہیں ۔

(ف21 )
بالکل جھوٹ ہے بے حقیقت ہے ۔
__________________

DoSt HoTa NaHi HaR HaTh MiLaNe Wala

Aankhein Ruh Ka Aaina Hoti Hain
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
bamaa, noor, surah, tafseer, tarjama

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
(View-All Members who have read this thread : 11
!_-'TAMANNA'-_!, 7o0ot, Awais Butt, Bint E Aadam, HHfun, masooma, mindhacker, Mr_Thabah, qaiser_gee, sudipakistani, WhiteRose
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are Off
Pingbacks are Off
Refbacks are Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Beautifull TypoGraphy of Surah Fateha !_-'TAMANNA'-_! Islamic Images 2 12-11-2009 02:19 PM
Information Surah-E-Fateha qaiser_gee Urdu Translation 4 10-02-2009 12:39 AM
Information Surah-E-Fateha (Translated in Albaniyan) qaiser_gee ALL other Languages Translation 6 08-29-2009 03:18 AM
Na kisi ke aankh ka noor huu.n ........... basitmaster Urdu Poetry 3 08-03-2009 08:55 AM
Na Kisi Ki Aankh Ka Noor Hoon Arooj Urdu Poetry 0 03-08-2009 12:01 AM

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 133 134 135 136 137 138 139 140 141 142 143 144 145 146 147 148 149 150 151 152 153 154 155 156 157 158 159 160 161 162 163 164 165 166 167 168 169 170 171 172 173 174 175 176 177 178 179 180 181 182 183 184 185 186 187 188 189 190 191 192 193 194 195 196 197 198 199 200 201 202 203 204 205 206 207 208 209 210 211 212 213 214 215 216 217 218 219 220 221 222 223 224 225 226 227 228 229 230 231 232 233 234 235 236 237 238 239 240 241 242 243 244 245 246 247 248 249 250 251 252 253 254 255 256 257 258 259 260 261 262 263 264 265